Thursday, April 18, 2024

حکومت نے ایم کیو ایم رہنمائوں پر جھوٹے مقدمات بنانے شروع کر دیئے: الطاف حسین

حکومت نے ایم کیو ایم رہنمائوں پر جھوٹے مقدمات بنانے شروع کر دیئے: الطاف حسین
July 16, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں  پر جھوٹے مقدمات بنانے شروع کر دیئے ہیں۔ ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بیشتر سیکٹر اور یونٹ انچارجز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا گھروں سے نکلنا مشکل بنا دیا گیا ہے لہٰذا عوام خود نائن زیرو پہنچ کر زکٰوۃ اور فطرانہ جمع کرائیں۔ دوسری جانب رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف مقدمات ریاست کی ایما پر کئے جا رہے ہیں۔ ایف آئی آر غیرقانونی ہیں۔