Friday, March 29, 2024

حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا

حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا
May 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا۔ ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے بھی بجٹ میں غیر معمولی اقدام کا فیصلہ کرلیا گیا۔ معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو بجٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو کیا کیا ریلیف دینے کی غرض سے وزیراعظم عمران خان معاشی ٹیم کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ، وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت رزاق داود نے شرکت کی۔ مشیر خزانہ نے اجلاس کو مجوزہ بجٹ بارے بریف کیا۔ کورونا وائرس کے بعد معشیت پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی اور انڈسٹری کو ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔ ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے بجٹ میں غیر معمولی اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے دائرہ کار سے باہر تنازعات نمٹائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کہتے ہیں ایف بی آر افسران کو یکطرفہ فیصلے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹیکس نوٹس ملنے کے بعد 2 ماہ کے اندر ٹیکس گزار کو ریلیف دینے کا پلیٹ فارم بنایا جائے گا جبکہ ٹیکس پروفیشنلز کو اس ادارے میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی، ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس افسران کو نوٹس کے ذریعے ٹیکس گزار کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔