Monday, May 13, 2024

حکومت نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش کردیا

حکومت نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش کردیا
March 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایک سو چالیس ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری کرلی گئی، حکومت نے انکم ٹیکس ترمیمی بل دو ہزار اکیس سینیٹ میں پیش کردیا۔ فلم انڈسٹری، کرکٹ بورڈ سمیت دیگر کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دیدی۔

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث حکومت نے ہنگامی اقدام اٹھا لیا۔ 140 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت نے انکم ٹیکس ترمیمی بل دو ہزار اکیس سینیٹ میں پیش کردیا۔

وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی بتایا کہ ٹیکس چھوٹ کو کم اور ختم کرکے ٹیکس محصولات میں اضافہ کیا جائے گا۔ مجوزہ بل کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعہ بل کی منظوری لی تھی۔ بل میں فلم انڈسٹری، کرکٹ بورڈ سمیت دیگر سپورٹس بورڈ کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

آئی پی پیز، آئل ریفائنریز، ریئل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ کو حاصل انکم ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔