Thursday, April 25, 2024

حکومت نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کا تقرر کر دیا

حکومت نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کا تقرر کر دیا
August 23, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کا تقرر کر دیا۔ صدر کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

خالد محمود صدیقی سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر ہونگے۔ منیر احمد کاکڑ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبر ہونگے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سات ماہ بعد دونوں ممبران کی تقرری کی گئی۔

26 جنوری کو دونوں ممبران ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ آئین کے مطابق 45 روز کے اندر ممبران کی تقرری ضروری ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت نہ ہونے کے باعث ممبران کی تقرری کا معاملہ لٹکا رہا۔

 ادھر ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے تقرریاں کا معاملہ مشاورت کے بعد عدالت یا پارلیمان میں اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔