Friday, May 17, 2024

حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں3روز کی توسیع کردی

حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں3روز کی توسیع کردی
June 30, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) بے نامی اثاثہ جات رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے ایف بی آر سے رجوع کر لیا، حکومت نے موقع غنیمت جانتے ہوئے اثاثہ جات ڈکلیئر اسکیم کی تاریخ میں تین جولائی تک توسیع کا اعلان کردیا۔ حکومتی ایمنسٹی اسکیم کو اچھا رسپانس ملا ہے،بے نامی اثاثہ جات رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے ایف بی آر سے رجوع کر لیا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اعلان کیا کہ 3جولائی تک بےنامی اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بےنامی جائیداد کیلئےکمیشن بنایا جارہا ہے،مدت ختم کرنے کے بعد قانون حرکت میں آئے گا،جواثاثے ظاہر نہیں کرے گاسخت سزاملےگی، ہماری حکومت آئی توبے نامی قوانین سردخانے میں پڑے تھے۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا۔امیروں سے ٹیکس لینے کے سوا چارہ نہیں،برآمدات کو کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ انہوں نےکہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کیلئے ٹیرف بڑھایا،تیل مہنگا ہوتوبجلی پراثرپڑتا ہے، گھی کی قیمتیں بڑھنےسےانکار نہیں، عالمی سطح پر مہنگائی کی ذمہ دارحکومت نہیں،معیشت کی بہتری کیلئےمشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ مشیر خزانہ نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر جنرل باجوہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر، وزیر مملکت  حماد اظہر نے بتایا کہ ایمنسٹی اسکیم میں بہت بڑی رقم ظاہر کی گئی، ہرگھنٹے ہزاروں افراد رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔ حماد اظہر نے کہا تین روز بعد اعداد و شمار جاری کریں گے،ہم نے 10ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا،پراپرٹی ویلیو کو ریوائز کیا،بے نامی رولز نافذ کئے،قرضوں اور سود کی مد میں10ارب ڈالر واپس کیے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بتایا کہ ایمنسٹی اسکیم میں80ہزارافراد رجسٹرڈ ہوئے،جب تک ٹیکس نیٹ نہیں بڑھے گا معیشت بہترنہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ رقم اہم نہیں،لوگوں کا ٹیکس نیٹ میں آنا اہم ہے،نان فائلرز کو فائلرز بنایا جارہا ہے،ٹیکس ادا نہ کرنے والے کو سزا ملےگی۔ ایف بی آر کی ایمنسٹی اسکیم میں رقوم جمع کرانے والوں کو بڑی رعایت مل گئی ۔رقوم جمع کرانے والے اصل رقم نکلوا سکتے ہیں،اعلامیہ کے مطابق رقوم نکلوانے کی اجازت اسکیم میں بنیادی تبدیلی کے بعد دی گئی،اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری ہوچکی ہیں، اس سے قبل میں ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے تک رقوم نکلوانے کی اجازت نہیں تھی ۔