Tuesday, May 21, 2024

حکومت نے آصف زرداری کے بیانیے کو مان لیا کہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

حکومت نے آصف زرداری کے بیانیے کو مان لیا کہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو
December 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس پر بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا حکومت نے آصف زرداری کے بیانیے کو مان لیا کہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔ بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا ہے کہ انسداد بدعنوانی قوانین کو مضبوط اور بہتر کیا جائے، یکطرفہ ،انتقامی کارروائیوں کے بجائے حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرے۔ https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1211200892197855232 بلاول بھٹو نے کہا اپوزیشن کو ساتھ نہ ملا کر نیب قوانین میں ترمیم واضح طور پر حکومت کی متعصبانہ اپروچ ہے۔ حکومت اپنا کام کرے اور قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرے۔ حکومت نیب قوانین کو مکمل ختم کرکے انسداد بدعنوانی کے قوانین کو مضبوط کرے اور نیب کا یہ ڈھونگ ختم کیا جائے۔