Tuesday, April 23, 2024

حکومت نے آصف زرداری کیخلاف ریفرنس لانے کا اعلان کردیا

حکومت نے آصف زرداری کیخلاف ریفرنس لانے کا اعلان کردیا
December 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین  آصف زعلی رداری کے خلاف ریفرنس لانے کااعلان  کر دیا۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  آصف زرداری امریکا میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں ، اثاثے چھپانے پر ممبراسمبلی رہنے کے اہل نہیں رہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف کے کیس میں بھی عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی ، حکومت نے کرپشن کےخلاف تحقیقات کیلئے اداروں کو فری ہینڈ دیا ہے۔