Monday, May 6, 2024

حکومت نے آئی ایم ایف کی کوئی ڈکٹیشن نہیں مانی : اسحاق ڈار

حکومت نے آئی ایم ایف کی کوئی ڈکٹیشن نہیں مانی  : اسحاق ڈار
December 12, 2015
    لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی کوئی ڈکٹیشن نہ تومانی ہے اورنہ ہی مانیں گے۔ اکتیس دسمبر دوہزار پندرہ کو ملکی تاریخ میں پہلی بار زرمبادلہ کے ذخائر اکیس ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے، اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کو اب ایک چارٹر آف اکانومی کی اشد ضرورت ہے۔ اگلے سال جون تک ملکی خسارہ دواعشاریہ چار فیصد تک لے آئیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ نے لاہور میں اسلامی بینکاری کا ملکی معیشت میں کردار کے حوالے سے سیمینار سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف نیب کی تحقیقات کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کے بیان حلفی کے حوالے سے من گھڑت باتیں کی جا رہی ہیں اور ایسی باتوں کو ہائیکورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک چکی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری کو ہر حال میں مستحکم کرنا ہے۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ ایسا نظام لائینگے کہ چھوٹا طبقہ خوشی سے ٹیکس دے گا۔ آج پاکستان مستحکم ہے تو چین، سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک اس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔