Tuesday, April 23, 2024

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی،بجلی قیمتوں پر سبسڈی ختم

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی،بجلی قیمتوں پر سبسڈی ختم
May 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط لینے کے لئے اس کی ایک اورشرط پوری کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی ختم کردی جس کے بعد قیمتوں میں تین روپے فی ہونٹ اضافے کا امکان ہے ۔ تین سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فیول پرائس ایڈجسمنٹ کا ریلیف منتقل نہ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، قرضے کی قسط لینے کیلیئے بجلی کے صارفین کی سبسڈی ختم کر دی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ایسے بجلی کے صارفین جو تین سو یونٹ سے ذائد بجلی استعمال کرتے ہین، ان کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بجلی کے نرخ 18 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان ہے، جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے پر صارفین کے بجلی کے نرخ 3روپے اضافے کے ساتھ 20روپے 50 پیسے ہونے کا امکان ہے۔ صرف یہی نہیں حکومت نے ایک تیر سے دو شکار کرنے کا پروگرام بنایا ہے3سو یونٹ بجلی کے استعمال پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف ختم اور 3سو سے زائد یونٹ استعمال پر سبسڈی ختم ا،س کو کہتے ہیں فنکاری نہ جیب سے کچھ دینا پڑا الٹا صارفین کی جیبوں پر ہاتھ ڈال لیا گیا۔ صارفین کا کیا ہےآئی ایم ایف کو تو خوش کر دیا ہے اپنی عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا کر۔