Saturday, April 27, 2024

حکومت نے آئندہ سال مارچ میں فوج کی مدد سے ملک بھرمیں مردم شماری کروانے کی منظوری دیدی

حکومت نے آئندہ سال مارچ میں فوج کی مدد سے ملک بھرمیں مردم شماری کروانے کی منظوری دیدی
April 29, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے آئندہ سال مارچ میں فوج کی مدد سے ملک بھی میں مردم شماری کروانے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت پاکستان شماریات بیورو کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا،اجلاس کوسیکریٹری شماریات بیورو کی طرف سے بتایا گیا کہ اس سال مارچ میں وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مسلح افواج کے تعاون سے مردم شماری اورگھرانہ شماری کروانےکی منطوری دی گئی تھی۔ اجلاس نے مردم شماری کیلئے ساڑھے چودہ ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی منظوری دے دی ، صوبےبھی مردم شماری کے اخراجات برداشت کریں گے۔ وزیرخزانہ نے آئندہ سال ہونےوالی مردم شماری کا 1998 میں ہونے والی مردم شماری کے ساتھ تقابلی جائزہ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ طریقہ کارمیں کسی بھی کمی کودورکیا جا سکے ۔ مردم شماری کے عبوری نتائچ آئندہ سال جون تک دستیاب ہوجائیں گے۔ وزیرخزانہ نے ہدایت کی کہ مردم شماری کے اعدادوشمار دسمبر2017 تک مکمل کرلیے جائیں ۔ کونسل نےقومی مردم شماری کی اپیکس کمیٹی کے قیام اورساخت کی بھی منطوری دی۔