Tuesday, April 23, 2024

حکومت نے 6 قسم کے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی

حکومت نے 6 قسم کے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی
July 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) موبائل فون مزید مہنگے۔ حکومت نے 6 قسم کے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔ 30 تا 100 ڈالر کے موبائل فون پر 300 روپے۔ 350 تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر 15000 روپے ڈیوٹی لگا دی گئی۔

حکومت کی جانب سے کسٹم کوڈ کے تحت 30 ڈالر تک کے موبائل فون پر 300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق 30 تا100 ڈالر کے موبائل فون پر 3 ہزار روپے، 100 تا 200 ڈالر کے موبائل فون پر 7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق 200 تا 350 ڈالر کے موبائل فون پر 11000 روپے ۔ 350 تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر 15000 روپے ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اسکے عللاوہ 500 ڈالر سے زائد فی سیٹ پر 22000 روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔