Friday, April 26, 2024

حکومت نے 570 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی

حکومت نے 570 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی
October 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی ریگولیٹری ڈیوٹیز کا نفاذ  ہو گیا،حکومت نے 570 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی ۔ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ، 570 اشیا ڈیوٹی کی زد میں آ کر مہنگی ہو گئیں  ، سپورٹس کارز پر مزید 90 فیصد سے زاید ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق 3 اشیائے ضرورت پر 45 فیصد، 10 اشیا پر 40 فیصد، 125 اشیا پر 30 فیصد جبکہ 256 اشیا پر 10 تا 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دی گئی ہے،دیگر اشیا پر5 تا 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کی زد میں آنے والی اشیا میں پولٹری، مچھلی، انڈے، پھل، سبزیات، بیکری، فروٹ جوس، عرقیات، منرل، فیکٹریوں کا خام مال، پینٹ، دودھ، پلاسٹک، سگریٹ، پیکنگ مٹیریل، فیبرک، کمبل، کیبل، گارمنٹس، شیشہ، عمارتی سامان اور الیکٹرانکس شامل ہیں۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق جن گاڑیوں پر پہلے سے 60 ، 70 اور 100 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد تھی اُن پر مزید 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔