Thursday, March 28, 2024

حکومت نے 48 درآمدی اشیاء اور آلات کی امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا

حکومت نے 48 درآمدی اشیاء اور آلات کی امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا
July 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نئے مالی سال کا آج سے آغاز ہو گیا۔ حکومت نے 48 درآمدی اشیاء اور آلات کی امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن 48 درآمدی اشیاء اور آلات کی امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے ان اشیا میں موبائل فون سیٹ، ان سے متعلقہ آلات شامل ہیں۔ صنعتی خام مال، کیمیکل اور گیسیں کی درامدی ڈیوٹی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ نوٹیفکیشن سب سے زیادہ ڈیوٹی سٹیل اور اس شعبے کی اشیا پر لاگو کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان اشیاء کی ڈیوٹی میں 17 تا 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سمارٹ فون پر 1602 روپے فی سیٹ ڈیوٹی لاگو ہو گی جبکہ دیگر سیٹوں پر 165 روپے فی سیٹ ڈیوٹی ادا کرنا ہو گی۔