Monday, September 16, 2024

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سنجیدہ ہوتی تو سانحہ کوئٹہ نہ ہوتا : شاہ محمود قریشی

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سنجیدہ ہوتی تو سانحہ کوئٹہ نہ ہوتا : شاہ محمود قریشی
August 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک ا نصاف کے چیئرمین عمران خان کی صدارت میں پارٹی کی سینئرقیادت کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کےلئے سنجیدہ ہوتی توسانحہ کوئٹہ نہ ہوتا۔ حکومت کے ساتھ پارلیمنٹ اور اپوزیشن کا کردار ہوگا تبھی نیشنل ایکشن پلان کامیاب ہوگا اہم فیصلے پارلیمنٹ کی مشاورت سے ہونے چاہئیں۔ تفصیلات کےمطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 15اگست کو وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کےلئے ریفرنس دائر کرینگے17 اگست کو الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی پٹیشن کی پیروی بھی کی جائیگی کہتے ہیں 13اگست کو راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی ضرور نکلے گی کوئی افواہوں پر کان نہ دھرے حکومت کا کام ہراساں کرنا نہیں ہمیں سکیورٹی دینا ہے۔ اجلاس میں ٹی او آرز پر متحدہ اپوزیشن کے 19جولائی کے اجلاس کے تینوں نکات کی بھی تائید کی گئی شاہ محمود نے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی کہ وہ کرپشن کےخلاف تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں اورتحریک انصاف کا ساتھ دیں۔