Saturday, April 20, 2024

حکومت نوازشریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے، شہباز گل

حکومت نوازشریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے، شہباز گل
October 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے، امام خمینی بننا ہے یا نیلسن مینڈلا تو ملک میں جیل جانا ہوگا۔ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن کو نشانے پرلے لیا، انہوں نے کہا ملزم میاں صاحب کی واپسی سرکاری خرچے پر ہی ہوگی، ڈاکٹر شہباز گل نے بغاوت کے مقدمے میں حکومت کا ہاتھ ہونے کی تردید کی۔ وزیراعظم کے مشیر نے ایک بارپھرمریم نواز اور مریم اورنگزیب کو مناظرے کاچیلنج دیا۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمٰن کس کس سے باتیں، ملاقاتیں کر رہے ہیں ان پر پردہ رہنے دیں۔ مولانا فضل الرحمٰن پارٹیوں کے ساتھ وہی کر رہے جو حلوے کے ساتھ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کے خلاف ہم ایف آئی آر کرواتے تو وہ آرٹیکل سکس کی ہوتی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹک ٹاک پر پابندی کو درست فیصلہ قرار دیا۔