Sunday, May 19, 2024

حکومت نواز شریف کی گارنٹی دینے پر شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کرے گی، خالد جاوید

حکومت نواز شریف کی گارنٹی دینے پر شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کرے گی، خالد جاوید
December 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے حکومت نواز شریف کی گارنٹی دینے پر شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کرے گی۔

خالد جاوید نے پروگرام ہو کیا رہا ہے؟ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف علاج کیلئے گئے، شواہد سے لگتا ہے سنجیدہ بیماری نہیں تھی۔ نواز شریف کی صحت میں ڈرامائی تبدیلی کی تحقیق کا حق عدالت کو بھی ہے۔ عدالت کو جاننا چاہیے کہیں اسے مس گائیڈ تو نہیں کیا گیا؟

ان کا کہنا تھا رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج پر الزام لگایا ۔ رانا شمیم کے بیان نے بڑا سوالیہ نشان لگایا ،جس پر کورٹ نے ایکشن لیا۔ آج کورٹ اس نتیجہ پر پہنچی کہ اتنا مواد موجود ہے کہ فرد جرم عائد کی جا سکے۔ الزام رانا شمیم نے لگایا ثابت بھی انہے ہی کرنا ہے ۔

 اٹارنی جنرل خالد جاوید بولے نواز شریف پاکستان سے گئے تھے تو ان کو دو کیسوں میں سزا تھی۔ نواز شریف ہیلتھ گراؤنڈ پر بیرون ملک گئے تھے ۔ نواز شریف واپس آنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو کیس وہیں سے شروع ہو گا ۔ واپس آئے تو انہیں اپنی اپیل کے دفاع کا حق ملے گا۔ نواز شریف کی نااہلی تا حیات ہے ۔ نااہلی تاحیات ختم کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے ۔ سپریم کورٹ بار کونسل پٹیشن فائل کرے گا تو میرٹ پر سماعت ہو گی ۔