Sunday, September 8, 2024

حکومت نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے، احسن اقبال

حکومت نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے، احسن اقبال
January 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال کا کہنا ہے حکومت نوازشریف فوبیا میں مبتلا ہے۔ خواب بھی نواز شریف کے آتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا حکومت صبح و شام نوازشریف فوبیا میں مبتلا ہے۔ سوتے میں نوازشریف خواب میں آتے ہیں۔ ان کی پوری کابینہ کا اجلاس نوازشریف کے اوپرہوتا ہے۔ حکومت کو کوئی فکر نہیں عوام مہنگائی میں پس چکے ہیں۔ ان کو بس یہ فکر ہے نوازشریف نہ آجائے۔ نوازشریف آ گیا تو کیا ہو گا۔

احسن اقبال بولے دو ہزار بائیس الیکشن کا سال ہے۔ نواز شریف بھی اب آئے گا، مسلم لیگ ن بھی واپس آئے گی۔