Saturday, May 11, 2024

حکومت میں اصلاحات کے تحت 26 ہزار سے زائد سرکاری آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا انکشاف

حکومت میں اصلاحات کے تحت 26 ہزار سے زائد سرکاری آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا انکشاف
April 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت میں اصلاحات کے تحت سخت اقدامات اٹھا لیئے گئے۔ دوسال کے دوران 26 ہزار سے زائد سرکاری آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا انکشاف پیدا ہو گیا۔

وفاقی کابینہ نے وزراء کی مخالفت کے باعث مزید 71 ہزار آسامیاں ختم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سویلین آرمڈ فورسز کے سٹرکچر اور تعداد پر نظرثانی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ سول ملازمین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس کا قومی خزانہ بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات و سادگی اقدامات ڈاکٹر عشرت حسین نے کابینہ کو بریفنگ  میں بتایا کہ 26 ہزار 641 آسامیاں ختم کرنے سے 4 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ 71 ہزار آسامیاں مزید ختم کرنے سے 28 ارب روپے سالانہ کی بچت ہو سکے گی۔