Saturday, April 20, 2024

حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے، وزیراعظم عمران خان

حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے، وزیراعظم عمران خان
October 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے آگاہ ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہے ہیں۔

ایوان وزیراعلی میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب نے ملاقات کی اورمہنگائی کی روک تھام کےاقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار اقدامات کرکے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی اور اپنے دورہ یورپ پربریفنگ دی۔

گورنرنے بتایا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا، وزیر اعظم نے زرعی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری بھی دی۔

وزیراعظم سے  صوبائی وزیربیت المال سیدیاوربخاری بھی ملے۔

اس موقع پروزیرِ اعظم کو پنجاب میں جاری عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان اور صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔