Thursday, May 9, 2024

حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگا کر نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی، بلاول بھٹو

حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگا کر نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی، بلاول بھٹو
June 6, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے تنقید کرتے ہوئے کہا، حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگا کر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا، سخت شرائط پرآئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم کی خودداری کوداؤ پرلگا دیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کہتے ہیں، بھارت نے مہنگائی کو 4.29 اور بنگلہ دیش نے 5.54 فیصد تک قابو کرلیا، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10.9 فیصد کیوں ہے؟۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا، مافیا نے صرف تین ماہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں 110 فیصد تک بڑھائیں۔ مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمالئے۔ اب افسوس ناک طور پر قیمتیں کم کرکے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، عمران خان بجٹ میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو اربوں روپے سے نوازنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب بلاول بھٹو رات گئے چائے پینے اسلام آباد کی معروف جناح سپر مارکیٹ جا پہنچے۔ پی پی چیئرمین پارٹی کارکن کے ڈھابے پر پہنچے تو شہری سیلفیوں کے لیے امڈ آئے، خوب تصاویر بنائیں۔

راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضیٰ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔