Monday, May 20, 2024

حکومت منی بجٹ لانے کو تیار، قومی اسمبلی اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہو گا

حکومت منی بجٹ لانے کو تیار، قومی اسمبلی اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہو گا
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت منی بجٹ لانے کو تیار ہو گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہو گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اجلاس کا اٹھارہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وزیرخزانہ شوکت ترین فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) ایوان میں پیش کریں گے۔ فنانس سپلیمنٹری بل کے ذریعہ مختلف ٹیکس اور ڈیوٹیز میں تبدیلی کی جائے گی۔ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز منیجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس میں 120 دن توسیع کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ الیکشن تیسرے ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن توسیع کی قرارداد پیش ہو گی۔ پبلک پراپرٹیزآرڈیننس2021 میں 120 دن توسیع کی قرارداد بھی ایجنڈا پر موجود ہے۔

اجلاس میں ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن آف پاور آرڈیننس بھی توسیع کے لئے پیش ہو گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس2021 میں 120 توسیع کی قرارداد بھی ایجنڈا پر موجود ہے۔ ٹیکس لاز تیسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 میں ایک سو بیس توسیع پر بھی بات ہو گی۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی طرف سے سری لنکن فیکٹری منیجر کی موت کے واقعہ پر بحث بھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔ لواری ٹنل چترال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر تاخیر بارے توجہ دلاو نوٹس بھی کاروائی کا حصہ ہو گا۔ موبائل کمپنیوں کی ہیلپ لائن پر ہر کال کے دو روپے انتالیس پیسے چارج کرنے پر تشویش بارے توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈا پر شامل ہے۔ وقفہ سوالات بھی ایجنڈا پر موجود ہے۔