Saturday, April 20, 2024

حکومت ملکی مفاد میں کوئی کام نہیں کرنا چاہتی ، شاہد خاقان عباسی

حکومت ملکی مفاد میں کوئی کام نہیں کرنا چاہتی ، شاہد خاقان عباسی
July 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت ملکی مفاد میں کوئی کام نہیں کرنا چاہتی۔ اب جو بھی بات ہو گی، اے پی سی کے فورم پر ہو گی۔ جوائنٹ اپوزیشن پریس کانفرنس میں اپوزیشن نے قانون سازی کے متعلق حکومت سے مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا حکومت نے نیب قوانین میں اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا حکومت تجاویز سے اتفاق نہیں کرتی۔ وہ کون سی تجاویز ہیں؟ یہ نہیں بتایا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت مثبت انداز میں بات نہیں کررہی، ہمیں لگتا ہے حکومت ملکی مفاد میں کوئی کام نہیں کرنا چاہتی۔ ہم نے اس لیے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ اب جو بھی بات ہو گی اے پی سی کے فورم سے ہو گی۔ ان کا کہنا تھا ہم نے حکومت کے سامنے ترامیم رکھی کہ نیب ایکٹ میں یہ ترامیم ہونی چاہیے لیکن حکومت ترامیم نہیں کرنا چاہتی۔ حکومت نیک نیتی سے بات نہیں کرنا چاہتی۔ ادھر شیری رحمان بولیں بلاول بھٹو لاہور میں ہیں، آدھے گھنٹے میں شہباز شریف سے ملاقات ہو گی۔ جب بھی قومی مفاد کی بات ہو گی ہمارا موقف بہت واضح ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے پہلے دن سے یہی کوشش کی پارلیمان کے فورم کو فعال بنائے۔ ہم اے پی سی میں ان باتوں پر غور کریں گے۔