Monday, May 20, 2024

حکومت ملکی اداروں کیخلاف قانون سازی کرنے جا رہی ہے ، شیخ رشید

حکومت ملکی اداروں کیخلاف قانون سازی کرنے جا رہی ہے ، شیخ رشید
October 6, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت غیر ملکی آقاﺅں کی خوشنودی کےلئے عدلیہ اور اداروں کےخلاف مزید آئینی ترامیم لا رہی ہے۔ شیخ رشید نے بڑا انکشاف کر دیا۔ کہتے ہیں قوم سے اپیل ہے جاگتی رہے۔ یہ مہینہ انتہائی اہم ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ویڈیو پیغام جاری ہوا۔ کہتے ہیں ختم نبوت کے حلف نامے میں ردوبدل پر ذلت آمیز شکست کے بعد بھی نااہل حکومت کا رویہ نہیں بدلا۔ حکومت کی ذہنی کیفیت قابل رحم سطح تک پہنچ چکی۔ غیر ملکی آقاﺅں کی ایماء پر مزید ترامیم پائپ لائن میں ہیں۔
شیخ رشید نے عوام سے جاگتے رہنے کی اپیل بھی کی۔ کہتے ہیں آئین و قانون کا حلیہ بدلنے سے پہلے قوم میں حکمرانوں کے گھناونے عزائم کیخلاف شعور بیدار ہونا ضروری ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم سمجھ لے کہ حکمرانوں کی ساری سیاست کا محور و مرکز اپنی ذات اور اپنا مفاد ہے۔ اسلام اور پاکستان کبھی انکی ترجیحات کا حصہ تھے نہ ہی آئندہ ہوں گے۔