Thursday, April 25, 2024

حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے: شہبازشریف، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے: شہبازشریف، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
May 17, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،ملکی صورتحال او ربین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن )کی حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے پر عزم ہے، دہشت گردی کے خاتمے اور توانائی بحران سے نمٹنے کےلئے سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو 46ارب ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج دیا گیاہے، یہ اقتصادی پیکیج 18کروڑ عوام کےلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے، ترقی و خوشحالی کا سفر نئے عزم اور جذبے سے دوبارہ شروع ہو چکا ہے، پاکستان سب کا ہے اور سب نے مل کر اسے مضبوط اور مستحکم بناناہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف صوبے کے عوام کی دن رات خدمت کررہے ہیں، شہبازشریف نے فلاح عامہ کے منصوبوں کو شفافیت اور تیزرفتاری سے مکمل کر کے اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔