Saturday, May 11, 2024

حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے ، مولانا طاہر اشرفی

حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے ، مولانا طاہر اشرفی
January 17, 2021

لاہور (92 نیوز) مولانا طاہر اشرفی نے کہا حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مقدس ہستیوں کا احترام ہمارے ایمان کا جزو ہے۔ کسی کو فرقہ واریت اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔ جو بھی مقدسات کی توہین کرے گا اسکی مذمت کرینگے۔ جو بھی نفرت پھیلائے گا اسکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یورپی یونین اور عالمی دنیا سے کہہ رہے ہیں کہ توہین پر مشترکہ قانون بنایا جائے۔

انہوں نے کہا موجودہ حکومت عقیدہ ختم نبوت کی محافظ اور چوکیدار ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں علما کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا۔ کرک مندر واقعہ پر بھی وزیر اعظم نے فوری نوٹس لیا۔ اس حکومت نے مدارس کی تعلیم کو تعلیم کا درجہ دیا۔

مولانا طاہر اشرفی بولے عمران خان کے فلسطین پر جرات مندانہ موقف پر دوسروں کو بھی فلسطین یاد آگیا۔ عمران خان کی کرامت ہے کہ اب سب کو فلسطین یاد آرہا ہے۔ پاکستان کے مسئلہ فلسطین پر مضبوط مؤقف پر فلسطینی بھی فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا بھارت پاکستان میں مسلکی انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروپوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔