Wednesday, April 24, 2024

حکومت مقدمے بنا کر اپوزیشن کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

حکومت مقدمے بنا کر اپوزیشن کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو
September 12, 2019
 جامشورو (92 نیوز) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا حکومت مقدمے بنا کر اپوزیشن کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔ وہ جسے چاہے جیل میں ڈال لے، مؤقف نہیں بدلیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا حکومت نے کشمیرکاز کو کمزور کیا ہے ، کوئی بھی پاکستانی کشمیرکاز پر حکومتی کوتاہی برداشت نہیں کریگا ۔ بلاول بھٹو زرداری بولے وزیراعظم نے معیشت کو تباہ کیا، اسے گھر جانا ہو گا۔ فضل الرحمان کو احتجاج پر سپورٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبے کا حق دیا جائے۔ وفاقی حکومت کمیٹی پر کمیٹی بنا رہی ہے جو غیر آئینی ہے۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا نااہل حکمران غلطی پر غلطی کر رہے ہیں ۔ وزیراعظم جو بھی اعلان کرتے ہیں یوٹرن پہ یوٹرن لے لیتے ہیں۔