Saturday, May 11, 2024

حکومت مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، فردوس عاشق اعوان

حکومت مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، فردوس عاشق اعوان
April 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب، نادار اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ریلیف پہنچانا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے۔ حکومت مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1248483354103570435?s=20 فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا بلوچستان کا دورہ پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں کرونا کے خلاف جاری قومی کاوشوں کو تقویت دینا ہے۔ متحد ہو کر چیلنج پر قابو پائیں گے اور سرخرو ہوں گے۔ وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کیلئےاشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی اور صوبے بھر میں مستحقین کیلئے راشن کی بروقت ترسیل ممکن بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1248483570764492803?s=20 انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور روزگار کے مواقع کو پیدا کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے پر زور عمران خان کی بلوچستان کے عوام کے ساتھ وابستگی اور احساس کی علامت ہے۔ کل سے احساس ایمرجنسی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1248483945278140420?s=20 ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں 17 ہزار مراکزز قائم کیے جا چکے ہیں۔ 144 ارب میں اب تک 49.2 ارب روپے بینکوں کو مستحقین کے لئے ریلیز ہو چکے ہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1248483624317374471?s=20 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا وباء کے باعث جو خاندان معاشی طور پر بری طرح متاثر ہوئے حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔