Friday, March 29, 2024

حکومت مخالف جذبات بھڑکانے کیلئے میئر اسلام آباد کا فیسوں میں 300 فیصد اضافے کا فیصلہ

حکومت مخالف جذبات بھڑکانے کیلئے میئر اسلام آباد کا فیسوں میں 300 فیصد اضافے کا فیصلہ
November 4, 2019
اسلام آباد(روزنامہ 92 نیوز )شہر اقتدار میں حکومت مخالف دھرنے کی سیاسی حلیف جماعت مسلم لیگ (ن) کے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے پارٹی قیادت کی ایما پر حکومت مخالف جذبات کو بھڑکانے کیلئے اسلام آباد کے شہریوں پر ایک اور مہنگائی بم چلانے کی تیاری مکمل کر لی ۔ مہنگائی کا طوفان لانے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی)انتظامیہ نے شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات اور کاروبارکیلئے لائسنس اجرا وتجدید کی فیسوں میں300فیصد تک اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ایم سی آئی کے ذیلی شعبہ ڈی ایم اے کی جانب سے مجوزہ اضافے کی تیار کردہ سمری کے مطابق ٹریڈ لائسنس اجرا کی سالانہ فیس میں 300فیصد،ملٹی نیشنل فوڈ چینز 300فیصد،7 بازاروں میں موجود سٹالز کی 100فیصد،قبرستانوں میں اموات،تدفین،جنازہ بس اوردیگر سروسز ،پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹس کے اجرا ،فلاور شاپس،نجی ہاسٹلز،فوٹو سٹوڈیو،ریفریشمنٹ سینٹرکی فیسوں میں100فیصد جبکہ ٹریڈ ملز لائسنس میں 1000فیصد اضافہ کی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔ مذکورہ چاجرز میں اضافے کی سمری کارپوریشن کے آج (پیر) کے اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں سے منظوری کیلئے پیش کی جا ئیگی۔