Sunday, September 8, 2024

حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے پی ٹی آئی کا آج اعلیٰ سطحی اجلاس

حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے پی ٹی آئی کا آج اعلیٰ سطحی اجلاس
July 11, 2016
لاہور(92نیوز)حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے  تحریک انصاف  کا اعلی سطحی اجلاس آج لاہور میں ہو گا جس میں ،شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین کورکمیٹی کے ارکان  اور پارلیمانی قیادت شرکت کرے گی ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کا اعلی سطحی اجلاس آج چئیرمین سیکرٹریٹ میں ہو گا  جس میں پارٹی  کے کور کمیٹی کے اراکین اور پارلیمانی قیادت شریک ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کےلئے مختلف تجاویز کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ تحریک کانام رکھنے،احتجاج میں شدت لانے سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف ڈویژنل سطح پر حکومت مخالف کنونشن کرنے کے شیڈول کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔