Thursday, April 25, 2024

حکومت مخالف تحریک ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ متحرک ہو گئیں ‏

حکومت مخالف تحریک ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ متحرک ہو گئیں ‏
June 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت مخالف تحریک کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنی اپنی جماعتوں کے اجلاس طلب کر لئے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف تحریک اور عوامی رابطہ مہم کے لئے  پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا جب کہ  اجلاس میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے سے متعلق حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔

مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر حکومت مخالف ملاقاتوں میں ناکامی

دوسری جانب  شہبازشریف بھی وطن واپس آتے ہی ان ایکشن  ہو گئے ،  مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا  جس میں  ملکی سیاسی صورتحال پر غور  کیا جائے گا   جبکہ  بجٹ سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ لاہور ایئرپورٹ پر شہبازشریف کا کہنا تھا حکومت مخالف تحریک کا فیصلہ اپوزیشن کی مشاورت سے ہوگا۔