Saturday, May 11, 2024

حکومت مخالف تحریک پر اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے اپوزیشن کی بیٹھک

حکومت مخالف تحریک پر اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے اپوزیشن کی بیٹھک
March 7, 2021

لاہور (92 نیوز) حکومت مخالف تحریک پر اگلے لائحہ عمل کے حولے سے اپوزیشن کی لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھک ہوئی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملاقات کیلئے لیگی رہنما حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پہنچے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کو سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔

میڈیا سے گفتگو میں دونوں رہنماوں نے ایک بار پھر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بولے ہمارے مقصد غریب کو ریلیف دینا ہے ، ہم نے حکومت کو بے نقاب کر دیا، یہ مانگے تانگے کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، آج ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے، جو ادویات ہمارے دورہ اقتدار میں مفت ملتی تھیں آج غریب کی پہنچ سے باہر ہے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں  سید یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضی ، سردار ایاز صادق، سعد رفیق، رانا ثنااللہ اور عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔