Sunday, September 8, 2024

حکومت قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شہر یار آفریدی

حکومت قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شہر یار آفریدی
December 12, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا حکومت قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پاکستان چائنا فرینڈشپ سینٹر میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بین الاقوامی سٹوڈنٹس ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ دیتا ہے۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو گلے لگانے کو تیار ہیں۔ چاہے وہ منظور پشتین کیوں نہ ہو لیکن جو آئین پاکستان کو چیلنج کریگا ریاست اس پر ہاتھ ڈالے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کی اہمیت کا احساس ہے۔ کسی بھی ملک میں نوجوان اہم اثاثہ ہوتے ہیں۔ دنیا میں 48 فیصد نوجوان ہیں ، آج دنیا بیروزگاری اور غربت کا شکار ہے۔ ہمیں اپنی یوتھ کو بہتر مستقبل دینا ہوگا۔