Saturday, April 20, 2024

حکومت فاٹا اصلاحات بل فی الفور ایجنڈے میں شامل کرے ،خورشید شاہ

حکومت فاٹا اصلاحات بل فی الفور ایجنڈے میں شامل کرے ،خورشید شاہ
December 13, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےکہا ہے کہ حکومت فاٹا اصلاحات بل فی الفور ایجنڈے میں شامل کرے ۔ ایسی کون سی بیماری ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ 70 سال سے حل نہیں ہو رہا ۔ انہوں نے دھرنے والوں پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہؐ کا نام سیاست میں استعمال کرنا جرم ہے۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک فاٹا اصلاحات کا مسئلہ حل نہیں ہوتا قومی اسمبلی میں احتجاج جاری رہے گا ۔ حکومت فاٹا اصلاحات بل فی الفور ایجنڈے میں شامل کرے ۔
اپوزیشن لیڈر نے قومی اسمبلی میں کورم نہ پورا ہونے کا ذمہ دار نواز شریف کو قرار دے دیا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اسمبلی کی یہ حالت نواز شریف بنا کر گئے ہیں ۔ نواز شریف کے ہوتے ہوئے بھی کورم پورا نہیں ہوتا تھا۔