Thursday, March 28, 2024

حکومت غلطی پر معافی مانگ کر علما سے مذاکرات کرے ، مفتی منیب الرحمان

حکومت غلطی پر معافی مانگ کر علما سے مذاکرات کرے ، مفتی منیب الرحمان
November 18, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت غلطی کا اعتراف کرکے معافی مانگے اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے علما سے مذاکرات کرے۔
تنظیم المدارس اہلسنت کے تحت درالعلوم نعیمیہ میں پریس کانفرنس کے دوران اسلام آباد کی صورتحال پر مفتی منیب کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکراتی وفد کا انتخاب کرے جو مطالبات کو حل اور ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے غلطی کا اعتراف اور قوم سے معافی مانگے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی اقدام نہ اٹھایا جائے کہ پھر لال مسجد جیسا واقعہ رونما ہو ۔ تشدد کے راستے میں نقصان تخت نشینوں کا ہوگا، فرش نشانیوں کا نہیں۔
فتی منیب نے تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کی قیادت اور کارکنوں سے اپیل کی کہ مشکل وقت میں کوئی درمیانی راستہ نکالیں۔