Wednesday, April 24, 2024

حکومت عوام کی سستی ادویات تک رسائی بڑھانا چاہتی ہے : سائرہ افضل

حکومت عوام کی سستی ادویات تک رسائی بڑھانا چاہتی ہے : سائرہ افضل
September 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ حکومت عوام   کی سستی ادویات تک رسائی بڑھانا چاہتی ہے ، پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب اور پسے ہوئے طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ صحت اور تعلیم  کی سہولیات تک تمام لوگوں کی رسائی، بھوک اور غربت کے مکمل خاتمے کو ترجیحات میں رکھا ہے۔  پائیدار ترقی کے ہدف نمبر تین کے تحت تمام لوگوں کی صحت و تندرستی کے خواہاں ہیں۔پائیدار ترقی کے ہدف کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج،محفوظ ویکسینز اور ادویات کی فراہمی نصب العین ہے۔