Thursday, March 28, 2024

حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں نا کام ہو گئی، خورشید شاہ

حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں نا کام ہو گئی، خورشید شاہ
January 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سانحہ قصور کے معاملے پر کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں نا کام ہو گئی۔
قومی اسمبلی میں بھی سانحہ قصور کی باز گشت سنائی دی۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ایسے واقعات قصور تک محدود نہیں۔ ہر ماں، بچہ اور بھائی پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں پنجاب میں ایسے سات سو بیس جرائم ہوئے لیکن کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔