Wednesday, April 24, 2024

حکومت عوام سے انصاف کی فراہمی سمیت تمام وعدے پورے کرے گی، شہزاد اکبر

حکومت عوام سے انصاف کی فراہمی سمیت تمام وعدے پورے کرے گی، شہزاد اکبر
October 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے حکومت عوام سے انصاف کی فراہمی سمیت تمام وعدے پورے کرے گی۔

شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انصاف کے نظام کی درستی سب کی ذمہ داری ہے۔ انصاف کی فراہمی میں وکلا کا بڑا کردار ہے۔ اصلاحات میں بار کے تعاون کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ کوشش ہے جلد سے جلد سستا اور فوری انصاف ہو سکے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کرائے کے ترجمانوں نے کہا کہ شہباز شریف بری ہو گئے۔ امید تھی کہ آج شہباز شریف لندن سے بریت کا فیصلہ عدالت کے سامنے رکھیں گے۔ شہباز شریف عدالت میں بہانے بازی کر رہے تھے۔ عدالت سے جلدی چھٹی لے کر اسلام آباد چلے گئے۔ شہباز شریف بہانے بازی سے اپنے مقدمات کو طول دے رہے ہیں۔ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس پر جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا شہباز شریف پر آمدن سے اثاثہ جات کیس ، منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی کا کیس ہے۔ 1990 میں شہبازشریف کے اثاثے 21 لاکھ تھے۔ 2003 میں شہباز شریف کے اثاثے 2.1 ملین تھے۔ 2009 میں نصرت شہباز نے پہلی بار اپنے اثاثے 134 ملین ظاہر کیے۔