Sunday, May 12, 2024

حکومت عدالت عالیہ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتی ہے، بیرسٹر مسرور شاہ

حکومت عدالت عالیہ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتی ہے، بیرسٹر مسرور شاہ
November 16, 2019
لاہور (92 نیوز) حکومت نوازشریف بارے عدالت عالیہ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتی ہے، بیرسٹر مسرور شاہ کہتے ہیں میرے خیال میں حکومت ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ ماہرقانون نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے حکومت کے لیے بھی فیس سیونگ ہوگئی ہے، اب حکومت کہہ سکتی ہے ہم نے تو سخت شرائط رکھی تھیں لیکن عدالت نے انہیں جانے دیا۔ انہوں نے مزید کہا حکومت بھی یہی چاہتی تھی کہ نوازشریف کو بغیرشرط باہر بھیجنے کا فیصلہ حکومت کو نہ کرنا پڑے۔