Thursday, May 9, 2024

حکومت طاقتور اے ٹی ایمز کو جہاز میں فرار کراکر خود احتسابی کا درس دے رہی ہے ، مریم اورنگزیب

حکومت طاقتور اے ٹی ایمز کو جہاز میں فرار کراکر خود احتسابی کا درس دے رہی ہے ، مریم اورنگزیب
June 7, 2020

اسلام آباد  (ّ 92 نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شبلی فراز اور شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت طاقتوراے ٹی ایمز کو جہاز میں بٹھا کر اور بھگا کر خود احتسابی کا درس دے رہی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چینی کی چوری کی رقم سے زمان پارک کا گھر بنایا،کمیشن رپورٹ نے عمران صاحب اور بزدار صاحب کو گرفتار کرنے کی تاریخ نہیں بتائی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ طاقتوروں کی تجوریاں بھر کر احتساب کا ڈرامہ نہ کریں۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان کامزید کہنا تھا کہ  وزیر اعظم نے چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری دیکر عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا، عوام کو جواب چاہئے  کہ قلت کے باوجود چینی کیوں برآمد کی گئی ، کیوں چینی کی قیمت 52 روپے سے 90 روپے فی کلو ہوئی ۔