Saturday, April 20, 2024

حکومت صولت مرزااور عزیر بلوچ کے بیانات پر غورکرے:شاہ محمود قریشی

حکومت صولت مرزااور عزیر بلوچ کے بیانات پر غورکرے:شاہ محمود قریشی
March 21, 2015
ملتان(نائنٹٰی ٹو نیوز)مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سے معاملات طے پاگئے ہیں  جلد خود مختار جوڈیشل کمیشن وجود میں ائے گا۔ صولت مرزا اور عزیر بلوچ کے بیانات کو رد نہیں کرنا چاہیے۔ ملتان ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انیس سو ستر کے بعد ہر الیکشن پر سوالیہ نشان تھا۔ قوم شفاف الیکشن کمیشن چاہتی تھی بالآخر پی ٹی ائی کی محنت رنگ لائی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام پر حکومت سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صولت مرزا اور عزیر بلوچ کے بیانات کو رد نہیں کرنا چاہیے اہم بیانات ہیں ان بیانات کو سامنے رکھ کر چھان بین ہونی چاہیے تاکہ حقائق سامنے آسکیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی ایک سیاسی جماعت تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ جس سیاسی جماعت میں  ملٹری ونگ جرائم پیشہ افراد ہوں ان کے خلاف آپریشن ہونا چاہے۔ شاہ محمود قرییشی کا کہناتھا کہ  گزشتہ روز پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ میچ میں وہاب ریاض نے اچھی باولنگ کی لیکن کیچز ڈراپ کرنے کی وجہ سے میچ ہار گئے۔