Monday, September 16, 2024

حکومت سے بار بار مدد کی اپیل نظرانداز، اسی سالہ فنکار نے ہارمونیم، ڈھولکی اور طبلے کو تیل چھڑک کر نذر آتش کر دیا

حکومت سے بار بار مدد کی اپیل نظرانداز، اسی سالہ فنکار نے ہارمونیم، ڈھولکی اور طبلے کو تیل چھڑک کر نذر آتش کر دیا
April 6, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے پشتو کے فوک گلوکار نے حکومت سے بار بار مدد کی اپیل نظرانداز کرنے پر آلات موسیقی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ محکمہ ثقاقت خیبرپختونخوا کی جانب سے فنون لطیفہ سے وابستہ 500 افراد کے لئے تیس ہزار روپے ماہانہ وظائف پر کئی فنکاروں نے نظرانداز ہونے کی شکایت کی مگر دوسروں کو محظوظ کرنے والوں کی اپنے لیے اٹھائی گئی آواز کمزور ثابت ہوئی۔ اب تو کرک کے اسی سالہ فنکار کی ساری امیدیں دم توڑ گئیں اور بھرے مجمع میں اپنے ہارمونیم، ڈھولکی اور طبلے کو تیل چھڑک کر نذر آتش کر دیا۔ ایوب خان نے پچھلے 50سال میں ہزاروں گیت گائے۔ وہ ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ایوب خان کا آلات موسیقی جلانے سے جہاں خیبرپختونخوا میں فن وثقافت کی ترویج کے لئے اقدامات کا پتہ چلتا ہے وہیں پسماندہ علاقوں کے لوک فنکاروں کی حالت زار کا اندازہ بھی لگانا مشکل نہیں۔