Friday, April 26, 2024

حکومت سوئس بنکوں میں رکھے اربوں ڈالر واپس لانے کے اعلان سے پیچھے نہیں ہٹی : اسحاق ڈار  

حکومت سوئس بنکوں میں رکھے اربوں ڈالر واپس لانے کے اعلان سے پیچھے نہیں ہٹی : اسحاق ڈار   
June 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت سوئس بینکوں میں رکھے اربوں روپے واپس لانے کے اعلان سے پیچھے نہیں ہٹی، سوئس حکام پاکستان سے بہت ساری معلومات مانگ رہے ہیں، معاہدے کے تحت ان سے معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی سروے جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتیں سوئس بینکوں میں رکھے اربوں ڈالر واپس لانے کے لیے ٹال مٹول کرتی رہی ہیں موجودہ حکومت نے پاکستانیوں کا پیسہ واپس لانے کے لیے سوئٹزر لینڈ سے معاہدہ کیا ہے مگر سوئس حکام اس کے بدلے میں مزید معلومات مانگ رہے ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا سوئس بینکوں میں رکھے اربوں ڈالرز کی واپسی پر پیش رفت ہوئی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے سوئس بینکوں میں رکھے اربوں ڈالر کی واپسی کے لیے بین الاقوامی معاہدے پر بھی دستخط کردیئےہیں ۔