Saturday, April 20, 2024

حکومت سندھ کی 600گاڑیوں پر بااثر سیاستدان اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس قابض

حکومت سندھ کی 600گاڑیوں پر بااثر سیاستدان اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس قابض
June 30, 2015
کراچی(92نیوز)حکومت سندھ کی 600 سو سے زائد سرکاری  گاڑیوں کے پراسرار طور پر غائب ہونے کےاسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آگئےلاپتہ سرکاری گاڑیاں بااثر سیاستدانوں اورریٹائرڈ بیوروکریٹس کے قبضے میں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ سرکاری گاڑیاں غائب ہونے اور غیر مجاز شخصیات کے استعمال کرنے کے حوالے سے نائینٹی نیوز  نے کھوج لگالیا،چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن نے اپنی تعیناتی کے فوری بعد عرصہ دراز سے غائب سرکاری گاڑیوں کا سراغ لگانے کے لئے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ساجد جمال ابڑو کو ٹاسک سونپا تھا۔ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ  سندھ سرکار کی سینکڑوں گاڑیاں صوبے کے بااثر افراد ،طاقتور شخصیات، بیوروکریٹس اور ریٹائرڈ افسران نے غیرقانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھی ہوئی ہیں جن کے استعمال کی وجہ سے حکومت سندھ کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ جن مشہور طاقتور شخصیات، سرکاری افسران کو گاڑیاں واپس کرنے کے لئے کہا گیا ہے ان میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی ،گاڑی نمبر جی ایس 7293، پپلزپارٹی کی سینیٹرالماس پروین جی ایس اے 072 سابق چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک دو گاڑیاں جی ایس اے 091 اور جی ایس بی 870 رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی جی ایس 9547  ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستارجی ایس985، سابق نگران صوبائی وزیر شکیب قریشی جی ایس اے 721 سینیٹر سعید غنی جی ایس 5431 خاتون رکن اسمبلی کلثوم چانڈیو کے نام پر دی گئی گاڑی نمبرجی ایس6514 چوری ہوچکی ہے ۔ اکاونٹس گروپ کے آفیسر مجاہد شیخ جی ایس7469،بلاول ہاوس کے کوآرڈینیٹر احمد فہیم مغل جی ایس4920، بے نظیر بھٹو کے گارڈ خالد شہنشاہ کے بھائی حیدر شہنشاہ جی ایس 7325 ڈاکٹر شائستہ تسنیم آر ایم او سول ہسپتال کراچی جی ایس 7317، نظام الدین ایگزیکٹیو انجینئر ورکس،جی ایس 6154، اعجاز کھتری رجسٹرار کو آپریٹیو سوسائٹی جی ایس9563 سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔