Saturday, April 27, 2024

حکومت سندھ نے کراچی میں صفائی مہم شروع کر دی

حکومت سندھ نے کراچی میں صفائی مہم شروع کر دی
September 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ، ضلع وسطی سمیت کئی علاقوں کی سڑکیں صاف کر دی گئیں جبکہ  گندگی کے ڈھیر اٹھنے پر شہریوں نے  بھی سکھ کا سانس لیا۔ حکومت سندھ کی جاری کردہ صفائی مہم پہلے ہی روز بد نظمی کا شکار ہو گئی ،  ضلع شرقی میں  صفائی کا کام بدنظمی کا شکار ہوا ۔  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی صفائی کا مہم کا جائزہ لینے شہر کے دورے پر نکل  آئے،کلفٹن میں کچرے کے ڈھیر دیکھ کر وزیراعلیٰ سندھ برہم ہو گئے۔ لیاقت آباد میں بھاری مشینری کے مدد سے کچرا اٹھایا گیا ، طویل عرصے بعد کچرا اٹھائے جانے پر شہریوں نے  بھی سکھ کا سانس لیا ۔ ضلع شرقی میں  صفائی مہم کے پہلے دن ہی بدا نتظامی دیکھنے میں آئی ، برقت عملہ نہ پہنچنے پر صفائی مہم بھی وقت پر شروع نہ ہوسکی۔ وزیراعلیٰ سندھ بھی صفائی کا مہم کا جائزہ لینے  شہر کے دورے پر نکلے ، کنٹونمنٹ  کے علاقے میں کچرے کے ڈھیر کے وزیرعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔ قیوم آباد میں کچرے کے ڈھیر اٹھاکر سڑک کی صفائی کردی گئی، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے صفائی مہم کا جائزہ لیا ۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ کا بھی قیوم آباد کا دورہ، گلیوں میں گندگی پر برہم ہوگئے، مکینوں نے شاہ صاحب کو شکایت کے انبار لگا دیے ۔ قیوم آباد میں وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا سامنا ہوا ۔  ملاقات میں  کپتان کے کھلاڑی نے صفائی مہم کو خوب سراہا۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ 162 ارب کا پیکیج کچرہ اٹھانے کیلئے نہیں، کلین کراچی مہم کو بریک لگادیا، جہاں ناصر حسین شاہ کو ضرورت ہوگی، مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس مشینری اور فنڈز ہیں، ایک بار کچرا صاف ہوجائے، مسئلہ حل ہوجائے گا۔