Thursday, September 19, 2024

حکومت سنجیدہ ہو تو عافیہ صدیقی کی واپسی مشکل کام نہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

حکومت سنجیدہ ہو تو عافیہ صدیقی کی واپسی مشکل کام نہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
April 7, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کہتی ہیں کہ حکومت اور سیاستدان سنجیدہ ہوں تو ان کی بہن کی واپسی کوئی مشکل کام نہیں ہے جبکہ امریکی وکیل اسٹیفن ڈاﺅنز نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت امریکہ نے دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کے خلاف چار سو مقدمات میں سے چورانوے فیصد ناانصافی اور تعصب کی بنا پر قائم کیے ہیں۔ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے امریکی وکیل اسٹیفن ڈاونزکے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری سطح پر عافیہ کی پاکستان واپسی کے لیے امریکہ سے مطالبہ کرے۔ پریس کانفرنس کے دوران امریکی وکیل اسٹیفن ڈاﺅنز کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق کے مطابق نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف بنائے گئے چورانوے فی صد مقدمات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی سلامتی کے متعلق خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اورعوام کو مطمئن کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر مصنوعی اور جعلی منصوبوں کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف ناانصافی اورعدم ثبوت کی بنا پر مقدمات قائم کیے گئے۔