Saturday, May 18, 2024

حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف کی جوڑ توڑ آخری مراحل میں داخل

حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف کی جوڑ توڑ آخری مراحل میں داخل
August 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف کی مشاورت اور جوڑ توڑ آخری مراحل میں پہنچ گیا۔ تحریک انصاف اقتدار کی سیڑھیاں چڑھنے لگی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ساتھ بھی معاملات طے ہو گئے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی آج نجی ہوٹل میں بیٹھک لگائے گی۔اجلاس میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ تمام منتخب امیدواروں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ادھر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تحریک انصاف نے بی این پی مینگل کی تمام 6 شرائط مان لی ہیں۔ بی این پی مینگل وفاق میں پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی۔عمران خان اور اختر مینگل کے درمیان ملاقات بھی جلد ہو گی۔ کپتان 7 اگست کو خیبرپختونخوا اور 8 اگست کو پنجاب کے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کریں گے جن میں صوبائی حکومتوں کے معاملات پر بات چیت کی جائیگی۔ تحریک انصاف کے مطابق عمران خان بہترین اور قابل ارکان کو اہم پوزیشنز پر لانا چاہتے ہیں۔