Friday, April 26, 2024

حکومت سازش کے تحت مجھے عوام سے دور رکھنا چاہتی ہے ، آصف زرداری ‏

حکومت سازش کے تحت مجھے عوام سے دور رکھنا چاہتی ہے ، آصف زرداری ‏
April 6, 2019

نواب شاہ ( 92 نیوز)سابق صدر آصف زرداری  نے ایک بار پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازش کے تحت مجھے عوام سے دور رکھنا چاہتی ہے ۔

نواب شاہ میں عوامی نمائندوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے  سابق صدر آصف زرداری   کا کہنا تھا کہ جیلوں سے نہیں ڈرتا ،ماضی میں بھی بی بی اور میں نے جیل کاٹی۔

سابق صدر  نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ڈالر  150 روپے کا ہوچکا ہے،ملک میں قرضوں میں بھی 55 فیصد اضافہ ہو گیا ،آج بینک خالی اور معیشت گرتی جا رہی ہے۔

سابق صدر نے باتوں باتوں میں حمزہ شہباز کو مشورہ بھی دے ڈالا اور کہا کہ  حمزہ کو صبر کرنا چاہیے،آج ان کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا۔

آئندہ کا لائحہ عمل دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کیا تو تمام پارٹیاں میرے ساتھ ہو گی، آصفہ بھٹو زرادری الیکشن لڑے گی اور عوام کی خدمت کرے گی۔