Sunday, September 8, 2024

حکومت ریکوڈک کان کے حوالے سے ذمہ داران کا تعین نہ کرسکی؛ جرمانہ کی ادائیگی کا وقت قریب

حکومت ریکوڈک کان کے حوالے سے ذمہ داران کا تعین نہ کرسکی؛ جرمانہ کی ادائیگی کا وقت قریب
August 31, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) بلوچستان میں ریکوڈک کان کے حوالے سے حکومت پاکستان کا غلط فیصلہ۔ پاکستان کو لینے کے دینے پڑگئے۔ ٹی تھیان مائننگ کمپنی کو 10 ارب جرمانہ کی ادائیگی کا وقت قریب آنے لگا۔ حکومت ذمہ داران کا تعین نہ کرسکی۔

بلوچستان میں 30 سے 50 ڈالر ارب ڈالر کی رکو ڈک کان سے پاکستان اربوں ڈالر تو نہ کما سکا لیکن ایک ارب ڈالر کا جرمانہ گلے پڑ گیا۔ مارچ 2017 میں عالمی بنک کے ثالث ادارے نے پاکستان کیخلاف فیصلہ سنایا لیکن ابھی تعین نہ ہو سکا کہ کس نے پاکستان کو یہ چوٹ لگائی۔

ٹی تھیان مائننگ کمپنی نے لائسنس کی منسوخی پر عالمی بینک کے ثالث ادارے سے رجوع کیا اورلائسنس کی منسوخی پر ہرجانہ طلب کیا۔ پاکستان یہ مقدمہ ہارگیا۔

مارچ 2013 میں سپریم کورٹ کی طرف سے سوموٹو لینے پر بلوچستان حکومت کے لائسنس منسوخی کے فیصلے کو توثیق ملی بلوچستان حکومت ورلڈ بنک کے ثالث ادارے کے سامنے کوئی توجہیہ نہ دے سکا کہ ٹی تھیان مائننگ کمپنی کے لائسنس کو کیوں منسوخ کیا گیا۔

قواعد کی رو سے ثالث کا فیصلہ حتمی ہے اور پاکستان جرمانے کی ادائیگی سے بچ نہیں سکتا۔ دسمبر 2017 کے آخر میں جرمانے کی رقم کا اور ادائیگی کی تاریخ تعین ہونا ہے لیکن وفاق، بلوچستان حکومت۔ پارلیمان کسی جانب سے قصوروار کے تعین کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا رہا۔