Sunday, September 8, 2024

حکومت روپے کی قدر پر نظر رکھے ہوئے ہے : ڈپٹی گورنرا سٹیٹ بینک

حکومت روپے کی قدر پر نظر رکھے ہوئے ہے : ڈپٹی گورنرا سٹیٹ بینک
August 25, 2015
    کراچی(92نیوز)ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سعید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت روپے کی قدر پر نظر رکھے ہوئے ہے امید ہے روپیہ جلد مستحکم ہو جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سعید احمد نے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ بین الاقوامی حالات کو قرار دیا  اور کہا کہ چین اور بھارت نے بھی حال ہی میں روپے کی قدر میں کمی کی ہے سعید احمد کا کہنا تھا کہ کسی گروپ کو ڈالر کی قیمت خود ساختہ بڑھانے کی اجازت نہیں دینگے۔ حکومت روپے کی قدر پر نظر رکھے ہوئے ہے امید ہے روپیہ جلد مستحکم ہو جائے گا۔ قبل ازیں ایس ایم ای کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سعید احمد نے کہا کہ سٹیٹ بینک زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پانچ سو نو ارب روپے کے قرضے جاری کر چکا ہے ۔ ترقی کی شرح بڑھانے کے لئے ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بینک مالیاتی فیصلوں میں آزاد اور خود مختار ہے کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہورہی ۔