Sunday, September 8, 2024

حکومت ،را، کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے : خورشید شاہ

حکومت ،را، کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے : خورشید شاہ
March 27, 2016
لاہور(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت ’’را‘‘کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے جائے ،انڈین نیول افسر کی گرفتاری بھارتی مداخلت کا بڑا ثبوت ہے۔ تفصیلات کےمطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ’’را‘‘کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے جائے ،انڈین نیول افسر کی گرفتاری بھارتی مداخلت کا بڑا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ   یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ’’را‘‘ ایجنٹ کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت اپنے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ پاکستانی یاتریوں کو پکڑ کر بیلنس کرنا چاہے گا۔